لگ کر

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - پے در پے، برابر، مسلسل، بلا ناغہ، مستقل مزاجی سے، شوق اور جذبے سے۔ "آپ نے لگ کر ڈھنگ سے پڑھایا ہی نہیں اور اب تو اس کچر دھان میں کیا خاک پڑھوں گی۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٠٩ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لگ' کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ 'کر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان جرات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پے در پے، برابر، مسلسل، بلا ناغہ، مستقل مزاجی سے، شوق اور جذبے سے۔ "آپ نے لگ کر ڈھنگ سے پڑھایا ہی نہیں اور اب تو اس کچر دھان میں کیا خاک پڑھوں گی۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٠٩ )